آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پی ایس ایل: زلمی کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست
پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
زلمی کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف گلیڈی ایٹرز نے 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمدہ کارکردگی کی بدولت شین واٹسن مین آف دی میچ ایواڈ سے نوازا گیا۔
یہ میچ جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست آ گئی ہے بلکہ اگلے مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہے۔ جبکہ زلمی تازہ شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں زلمی نے چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور کے آغاز میں گری جب اوپنر احسن علی ایک رن بنا کر سمین گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
تاہم دوسری وکٹ کی شراکت میں 129 رنز بنے اور اس دوران گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن اور احمد شہزاد کی جانب سے انتہائی پراعتماد بلے بازی دیکھنے کو ملی۔
16 ویں اوور میں 135 کے مجموعی سکور پر یہ شراکت اختتام پذیر ہوئی جب احمد شہزاد 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زلمی کے سمین گل اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی اننگز
اس سے قبل گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
زلمی کی جانب سے کامران اکمل 50 گیندوں پر چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
زلمی کی پہلی وکٹ 58 کے مجموعی سکور پر گری جب اینڈرے فلیچر 26 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
مجموعی سکور میں 30 رنز کے اضافے کے بعد امام الحق 13 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر محمد حسنین کے ہتاھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
گرنے والی تیسری وکٹ کامران اکمل کی تھی۔ وہ 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے کے بعد محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان ڈیرن سیمی صرف تین رنز بنا کر ڈیوئن براوو کا شکار ہوئے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز، ڈیوئن براؤو، محمد حسنین اور فواد احمد نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
زلمی نے اس میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور ابتسام شیخ کی جگہ آج سمین گل ٹیم کا حصہ ہیں۔ جبکہ کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے موجودہ ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز اور زلمی ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ اس میچ میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں یہ دونوں ٹیمیں اب تک آٹھ، آٹھ میچ کھیل چکی ہیں۔
پشاور زلمی ڈیرن سیمی (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، اینڈرے فلیچر، کیرون پولارڈ، لییم ڈوسن، سمین گل، وہاب ریاض، حسن علی، اور عمید آصف پر مشتمل ہے۔
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسو، عمر اکمل، ڈیوئن براوو، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین، اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔