پی وی سندھو: سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر

،تصویر کا ذریعہAFP/ GETTY
یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں جب جریدہ فوربز نے گذشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین ایتھلیٹس کی فہرست جاری تو اس میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ویلیمز کا نام سب سے اوپر تھا لیکن آپ نے اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی خاتون کو نہیں پہچانا۔
اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی 23 سالہ انڈین بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ہیں۔
پی وی سندھو سنہ 2016 میں اس وقت دوسری انڈین حریف بنیں (مرد یا عورت) جب انھوں نے برازیل کے شہر ریو میں منعقد ہونے والی اولمپکس کے بیڈمنٹن مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
انھوں نے گذشتہ سال 500,000 ڈالرز کمائے تاہم انڈیا میں کھیلوں کی سپانسرشپ کی مد میں ان کی کمائی میں اضافی 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
خیال رہے کہ پی وی سندھو کا پس منظر کھیلوں سے ہے۔ ان کے والدین قومی سطح پر والی بال کھیلتے رہے تاہم انھوں نے پولیلاگوپی چند سے متاثر ہو کر چھ سال کی عمر سے بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا۔
پولیلاگوپی چند نے سنہ 2001 میں آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چیمپیئن جیتی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پی وی سندھو کی زندگی اور کریئر سنہ 2016 کے اولمپکس خواتین مقابلوں کے دوران بدل گیا۔
وہ اس وقت بیڈمنٹن کی عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر تھیں تاہم انھوں نے آٹھویں نمبر پر براجمان چین کی تائی ینگ کو شکست دی اور پھر کوارٹر فائنل میں چین ہی کی وانگ یہن کو ہرایا جس کے بعد انھوں نے سیمی فائنل میں جاپان کی نوزومی کو بھی شکست سے دوچار کیا تاہم وہ سپین کی کیرولینا مرین سے فائنل میں ہار گیئں۔
انڈیا نے اولمپکس میں اب تک 28 میڈلز جیتے ہیں ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ انڈیا کی کوئی خاتون اولمپکس میں اب تک سونے کا تمغہ جیت نہیں سکی۔ پی وی سندھو پہلی کھلاڑی ہیں جنھوں نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ریو اولمپکس میں شرکت کے بعد پی وی سندھو کو مختلف ریاستی حکومتوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے 13 کروڑ انڈین روپے دیے گئے۔
انھیں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی حکومتوں نے زمین سے نوازا جبکہ انڈیا کے معروف کرکٹ سچن تندولکر نے حیدر آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے انھیں بی ایم ڈبلیو کار دی۔
اس کے بعد سے انڈیا کی متعدد کمپنیاں ان کے ساتھ سپانسر شپ کے لیے قطار میں کھڑی ہیں۔
ان کے سپانسر شپ میں برج سٹون ٹائرز، سپورٹس ڈرنک گاٹوریڈ، درد کش دوا موو، آن لائن فیشن سٹور مینترا، نوکیا، پیناسانک، شہد بنانے والی کمپنی اے پی آئی ایس ہمالیہ اور بینک آف بروڈا شامل ہیں۔
پی وی سندھو سینٹرل ریزو پولیس فورس اور ویاگ سٹیل کی برینڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔
انھوں نے سنہ 2017 اور 2018 میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ سنہ 2018 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ کھیلوں میں بیڈ منٹن کے مکس مقابلوں میں اپنے ملک کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
پی وی سندھو نے جمعرات سے جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں خواتین مقابلوں میں اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔







