ایشین گیمز سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان اپنے کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے کوشاں
پاکستانی ہاکی ٹیم اٹھارہ اگست سے انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز میں حصہ لینے والی ہے لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی کیمپ کے دوران چھ ماہ سے رکے ہوئے اپنے ڈیلی الاؤنسز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت ذہنی پریشانی کا سامنا رہا۔
ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے جائیں تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنے کھیل پر توجہ دے سکیں۔ دیکھیے ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کی رپورٹ۔

