’کرپٹ عجمان کرکٹ لیگ سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا‘

،تصویر کا ذریعہyoutube
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی یونٹ نے کہا ہے کہ عجمان میں منعقد ہونے والی کرکٹ لیگ میں ٹھوس شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ٹورنامٹنٹ بدعنوانی ہوئی۔
بدھ کو آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں منعقد ہونے والی کرکٹ لیگ میں مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
جمعرات کو آئی سی سی آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایونٹ منظور شدہ نہیں تھا اور کسی بھی سطح پر متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ سے تسلیم شدہ نہیں تھا جس کی وجہ سے نہ تو آئی سی سی اور نہ ہی ای سی بی کے پاس اختیار ہے کہ انسداد بدعنوانی ضوابط کے تحت بدعنوان سرگرمی میں ملوث ہونے پر کسی کے خلاف کارروائی کرے۔
کرکٹ میں بدعنوانی سے متعلق مزید پڑھیے
آئی سی سی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ تاہم اس میں شامل متعدد افراد سے بات کرنے پر ہمارے نزدیک اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر یہ ایونٹ کرپٹ تھا اور اس سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آئی سی سی کے مطابق ان تحقیقات میں اب توجہ ٹورنامنٹ کے منتظمین کو شناخت کرنا ہے تاکہ اسی نوعیت کے واقعات کسی اور جگہ رونما نہ ہو اور جہاں بھی ممکن ہو سکے اس طرح کی سرگرمی کو روکا جا سکے۔
بیان کے مطابق اس کے علاوہ رکن بورڈز جن کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا ،ان سے کہا جائے گا کہ وہ یہ دیکھیں کہ ان کے کھلاڑیوں نے دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی ہے جس میں غیر منظور شدہ کرکٹ میں شرکت پر پابندی بھی شامل ہے اور اگر ایسا ہے تو ان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔
اس سے پہلے بدھ کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت عجمان آل سٹار لیگ کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے بات چیت کر رہے ہیں اور اس بارے میں مزید بات نہیں کر سکتے ہیں۔
بیان میں لوگوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس معلومات ہیں تو وہ انسداد بدعنوانی یونٹ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں نجی طور پر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا اور اس میں مضحکہ خیز انداز میں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ سے غیر منظور شدہ عجمان آل سٹارز کے ایک میچ میں بلے باز بھونڈے انداز میں آؤٹ ہوئے جس میں کریز میں واپس آنے کی کوشش کیے بغیر سٹمپ آؤٹ ہونا، لاپراوہی سے رن آؤٹ ہونا شامل ہے۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں سے گیند گر جاتی ہے لیکن پھر بھی بلے باز واپس کریز میں نہیں آتا اور سٹمپ آؤٹ ہو جاتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عجمان کرکٹ کونسل اے سی سی نے عجمان اوول میں منعقد ہونے والے تمام میچوں کو معطل کر دیا ہے۔
اے سی سی کے سیکریٹری جنرل شجیع الملک نے کرکٹ کی ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کو بتایا ہے کہ عجمان اوول نے ضابطہ اخلاق کی ایک سے زائد بار خلاف ورزی کی اور ہم نے اس کے الحاق کو معطل کر دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم بدعنوانی سے متعلق عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہیں اور آئی سی سی کی جاری تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔
میچ میں شارجہ واریرز کی جانب سے دیے گئے 136 رن کے ہدف کے تعاقب میں دبئی سٹارز نے غیر ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ساری ٹیم 46 پر آؤٹ ہو گئی۔












