تصاویر: کوئی جھوم اٹھا، کوئی غم سے نڈھال اور کہیں غصہ ٹی وی سیٹس پر

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے لیے انڈیا اور پاکستان میں کرکٹ شائقین نے خصوصی انتظامات کیے اور وقت گزرنے کے ساتھ کہیں خوشی تھی تو کہیں غم۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی مرتبہ فائنل میں انڈیا کو شکست دے کر چیمپیئن بننے پر پاکستان بھر میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفائنل میں پاکستان کی فتح کے بعد بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انڈیا میں کروڑوں لوگوں نے میچ کو دیکھا
کرکٹ
،تصویر کا کیپشنلندن میں بھی پاکستانی شائقین کرکٹ فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفائنل میں انڈیا کی شکست کے بعد انڈین شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ ٹی وی سیٹ توڑ کر نکلا
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا فائنل میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا تھا
پاکستانی کرکٹ شائیقین

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجیسے جیسے پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرتی گئی پاکستانی کرکٹ مداحوں میں جوش و خروش بڑھتا گيا
پاکستانی کرکٹ شائیقین

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں لوگوں نے کئی مقامات پر میچ دیکھنے کے لیے انتظامات کیے تھے
پاکستانی کرکٹ شائیقین

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی اور اس طرح کی شاندار جیت سے پہلے ہی پاکستانی شائقین پرجوش نظر آئے
ہندو مذہبی رہنما

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں ٹیم کی جیت کی بہت امیدیں تھیں اور میچ سے پہلے مذہبی لوگوں نے اس کی جیت کے لیے کئی شہروں میں جگہ جگہ پوجا کی تھی، لیکن نتائج ان کے حق میں نہیں آئے۔
انڈیا میں کرکٹ شائیقین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے جب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تیزی سے رنز بنانے شروع کیے اور وکٹیں نہیں گریں تو انڈین شائقین میں مایوسی چھانے لگی، بہت سے لوگ مایوس ہوکر اٹھ کر پہلے ہی چلے گئے۔
انڈین فوجی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈيا کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین فورسز کے لیے میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور انھیں امید تھی کہ بھارت یہ فائنل جیت لے گا تاہم نتیجہ ان کی امیدوں کے برخلاف آیا۔
انڈین فوجی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد میچ کے ابتدائي مرحلے میں ہی بھارتی فوجیوں کے چہروں پر مایوسی چھانے لگی تھی۔
انڈین کرکٹ شائیقین

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسب کو انڈیا سے بہت امیدیں تھیں لیکن ٹیم نے مداحوں کو مایوس کر دیا