آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دورۂ ویسٹ انڈیز: شاداب خان اور حسن علی پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق 27 سالہ فاسٹ بولر محمد عباس پہلی بار پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان صلاح الدین جو چھ سال پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے تھے پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
18 سالہ لیگ سپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا سبب بنی ہے۔
احمد شہزاد اور شان مسعود کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
احمد شہزاد نے آخری بار ٹیسٹ میچ سنہ 2015 میں سری لنکا کے خلاف پالیکلے میں کھیلا تھا۔
محمد عباس نے اس سال قائداعظم ٹرافی میں کے آر ایل کی طرف سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف دس میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گذشتہ سال بھی انھوں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 61 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے نو کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں گیا گیا۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق (کپتان)، اظہرعلی، احمد شہزاد، شان مسعود، بابراعظم، یونس خان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد اصغر، وہاب ریاض، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس۔