آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغانستان کی آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح
افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں افغانسان نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔
افغانسان کی جانب سے رحمت شاہ نے سینچری بنائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انڈیا کے شہر گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 1۔48 اوورز میں صرف 229 رنز بنا سکی۔
آئرلینڈکی جانب سے پال سٹرلنگ 51 اور ایڈ جوائس 42 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔
افغان سپنر راشد خان نے 29 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنا 26واں ایک روزہ میچ کھیلتے ہوئے اپنی 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور 25 کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں تاہم رحمت شاہ نے 108 اور سمیع اللہ شنواری نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔
دونوں کھلاڑی نے 133 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ قائم کی اور 49 ویں اوور میں مطلونہ ہدف حاصل کر لیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
رحمت شاہ کو مین آف دی میچ جبکہ پال سٹرلنگ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔