آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’انگلش ٹیم گرمی اور دباؤ کے لیے خود کو تیار کرے‘
انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران 'مسلسل گرمی اور دباؤ' سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کرے۔
ایلسٹر کک نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا 'آپ خود کو ان حالات کے لیے تیار کر رہے ہیں جن سے انگلش کھلاڑی آگاہ نہیں ہیں۔‘
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ برصضیر کی وکٹوں پر آپ کو انگلینڈ یا آسٹریلیا کی طرح اکثر ایک ساتھ وکٹیں یا پھر رنز کی بھرمار نہیں ملتی جہاں آپ ایک سیشن کو جلدی سے تبدیل کر سکیں۔
ایلسٹر کک کے مطابق آپ کھیل کے اختتام تک بہت سی وکٹیں گنوا سکتے ہیں تاہم کھیل کے پہلے تین یا چار دن کے دوران سخت کرکٹ ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ برصغیر کے نو ہفتوں کے دورے میں کھیلے جانے والے سات ٹیسٹ میچوں میں انگلش سکواڈ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے بعد نومبر میں انڈیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایلسٹر کک بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ کے سابق کپتان سٹیورٹ کا 133 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔