BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 January, 2005, 14:42 GMT 19:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
امریکی، بلاگ کے دیوانے ہوگئے
 
بلاگ بڑھنے کے شوقین
لوگوں میں بلاگ پڑھنے کا رجحان بلاگ لکھنے سے زیادہ ہے
امریکی عوام کے درمیان انٹرنیٹ پر بلاگ پڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق سن 2004 میں 32 ملین افراد اس مشغلے میں مبتلا رہے۔

یہ سروے پیو انٹرنیٹ اور امیرکن لائف پراجیکٹ نامی تنظیموں نے کیا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ برس بلاگ پڑھنے والوں کی تعداد میں اٹھاون فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بلاگ کی مقبولیت کا سہرا کسی حد تک ان سیاسی بلاگ کے سر ہے جو امریکی صدارتی انتخابات کے دوران لکھے گئے۔

سروے کے مطابق ایک جانب بلاگ انتہائی مقبولیت حاصل کررہے ہیں تو دوسری طرف آن لائن آنے والے ساٹھ فیصد امریکی ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ بلاگ کیا ہے۔

گوگل اور مائیکروسافٹ جیسے ادارے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو بلاگ لکھنے کا طریقہ کار فراہم کرتے ہیں۔

سروے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لوگوں میں بلاگ پڑھنے کا رجحان بلاگ لکھنے سے زیادہ ہے۔

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 120 ملین امریکیوں میں سے صرف سات فیصد افراد بلاگ لکھتے ہیں۔

بلاگ پڑھنے والوں میں زیادہ تر تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد