BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 01:42 GMT 06:42 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بل گیٹس: بلاگ انتہائی موثر ہے
 
مائیکرو سوفٹ کے چیف ایگزیگیٹو بل گیٹس
مائیکرو سوفٹ کے چیف ایگزیگیٹو بل گیٹس
مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیگیٹو بل گیٹس نے کہا کہ بلاگ کے ذریعے خریداروں، اسٹاف اور پارٹنرز کو مصروفیات کے بارے میں آگاہ رکھنا انتہائی بہترین اور مؤثر طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلاگ کو دوسرے ذرائع جیسے کہ ای میل اور دوسری ویب سائٹس پر سبقت حاصل ہے جس میں انتہائی ضروری شخصیات کی شمولیت کو غلطی سے بھولا جا سکتا ہے۔

مائیکرو سوفٹ کے تقریباً سات سو زائد ملازمین لوگوں کو باخبر رکھنے کے لیے بلاگ کا استعمال کر رہے ہیں ۔

مائیکرو سوفٹ کے چیف ایگزیگیٹو بل گیٹس نے ریڈمنڈ کے کیمپس میں ہونے والی تقریب میں بلاگ کو متعارف کرایا ہے۔

بل گیٹس نے اپنی تقریر میں بہت سی نئی ٹیکنالوجی جیسے کہ موبائل فون، نئی وائرلیس ٹیکنالوجی ، آر ایف آئی ڈی، ڈیجیٹل کیمرہ اور بروڈ بینڈ اور ان کے استعمال کے بارے میں تھی۔

ان کی یہ تقریر آنے والی نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں تھی۔ اس کے علاوہ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کاروباری حضرات کو اس سے ضرور آشنا ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ ویب سائٹس پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ کیونکہ اس میں یہ شرط رکھی جاتی ہے کہ لوگوں کو تبدیلیاں دیکھنے اور اپ ڈیٹ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرفنگ کرنی پڑتی تھی۔

یہ تمام پریشانیاں بلاگ اور رئیل سمپل سنڈیکیشن (آر ایس ایس) کی مدد سے دور کی جا سکتی ہیں جس میں لوگ پسندیدہ جنرل کے اپ ڈیٹ ہونے باخبر رہیں گے۔

انہوں نے بلاگ کے بارے میں مزید بتایا کہ اس سے رابطہ آسانی سے کیا جا سکتا ہے اور ہم تمام معلومات بر وقت حاصل کر سکتے ہیں۔

مائیکرو سوفٹ اس وقت کسی قسم کی انفرادی بلاگنگ ٹول نہیں بنا رہی ہے لیکن کچھ عرصے میں مائیکرو سوفٹ اس ایجاد کی طرف دھیان دے گی۔ لیکن اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے گوگل، آے او ایل اور دوسروں سے سخت مقابلہ درکار ہوگا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد