ایپل کی جانب سے پانچ ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا

،تصویر کا ذریعہAFP
دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ایپل نے پانچ ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایپل کے مطابق اس پیسے کا بڑا حصہ کمپنی اپنے ہی حصص کو بازارِ حصص سے واپس خریدنے میں استعمال کرے گی۔
ایپل کی نقد رقم کا تقریباً 90 فیصد حصہ بیرونی ممالک میں جمع ہے۔
ایپل کے بانڈز کو ڈوئچے بینک اور گولڈ مین سیکس مارکیٹ کر رہے ہیں۔
کمپنی نے گذشتہ سہ ماہی میں 18 ارب ڈالر کے ریکارڈ منافع کے باوجود بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ اس لیے بھی کیا ہے کہ کیونکہ اسے حصص کے مالکان کو 130 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تین سال میں یہ رقم 200 ارب ڈالر بھی ہو سکتی ہے۔
اب جاری ہونے والے بانڈ میں سے کچھ پانچ سال میں چکا دیے جائیں گے جبکہ کچھ کو ادا کرنے میں تیس سال سے بھی زیادہ وقت لگے گا۔
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈي نے ایپل کے بانڈ کو ٹرپل اے ون کی درجہ بندی دی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اونچی درجہ بندی اور کمپنی کی ساکھ کی وجہ سے بانڈز کے بازار میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے متوجہ ہونے کا امکان ہے۔







