Sunday, 19 November, 2006, 16:31 GMT 21:31 PST
اطلاعات کے مطابق عراق میں مسلح افراد نے دارالحکومت بغداد سے ایک وزیر کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا ہے۔
مسلح گن مینوں نے عراق کے کے نائب وزیر صحت عمار الصفر کے گھر پر حملہ کر کے اغوا کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق اغوا کار کئی گاڑیوں میں سوار ہو کر وزیر کے گھر پر آئے اور زبردستی اندر گھس گئے۔
وزیر صحت کا گھر سنی اکثریت والے علاقے میں واقع ہے۔ الصفر کا تعلق وزیر اعظم نور المالکی کی جماعت دعوہ سے تعلق تھا۔
وزیر صحت کے اغوا کے علاوہ عراقی شہرحلہ میں ایک خود کش بم حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مارے جانے والے افراد میں اکثریت مزدوروں کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق کار میں سوار خود کش حملہ مزدوری کرنے والے افراد کے پاس پہنچا جو مزدوری ملنے کی امید میں کار کے پاس پہنچ گئے جس کے بعد اس نے گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے آڑا دیا۔
اس حملے میں 40 سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جب کہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ادھر بغداد میں ایک بس سٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے۔