|
ایران جوہری تنازعہ: فرانس تعاون کرے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے تجویز کیا ہے کہ جوہری تنازعہ کےحل کے لیئے فرانس کی سربراہی میں یورینیم کو ایران میں افزودہ کیا جائے۔ ایران اٹامک انرجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نےمحمد سعیدی فرانس ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں تجویز کیا کہ فرانس کی سربراہی میں ایک کنسورشیم تشکیل دیا جائے جس کی سربراہی میں یورینیم افزودہ کیا جائے۔البتہ انہوں نے واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی ایرانی سرزمین پر ہی ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی طرف سے ایران کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ اکتیس اگست تک یورینیم کی افزودگی بند کر دے ۔ ایران کا موقف ہے کہ جوہری توانائی کا حصول اس کا حق ہے اور وہ یورینیم کی افزودگی نہیں روکے گا۔ دنیا کے چھ طاقتور ممالک ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے کے لیئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک وہ کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ایک سال پہلے ایران کے صدر نے تجویز کیا تھا کہ ایرانی پروگرام پر دنیا کے شکوک کو ختم کرنے کے لیئے غیر ملکی کمپنیاں ایرانی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کر سکتی ہیں۔ ایران اور روس کے درمیان یورینیم کو مشترکہ طور پر افزودہ کرنے سے متعلق بات چیت مہینوں تک جاری رہی تھی۔ ایران کے اس اصرار پر کہ یورینیم ایرانی سرزمین پر ہی افزودہ کیا جائے ، مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ ایران کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مطالبہ رد کرنے کی صورت میں اقتصادی اور سفارتی پابندیوں کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں جوہری پروگرام نہیں رکےگا: ایران06 August, 2006 | آس پاس ایران کے جوہری ایندھن کی بحث02 August, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ: ایران کے لیئے ڈیڈلائن31 July, 2006 | آس پاس جوہری تجاویز رد کرسکتے ہیں: ایران30 July, 2006 | آس پاس تہران کو ڈیڈ لائن دینے پر اتفاق29 July, 2006 | آس پاس ایرانی رویہ مثبت ہے: صدر پوتین15 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||