|
اندرون ملک دہشتگردی کا خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے اٹارنی جنرل البرٹو گونزالیز نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے اندر بسنے والے دہشت گرد اتنے ہی خطرناک ہے جتنا کہ غیر ملکی القاعدہ کے آلہ کار۔ شکاگو کے سیئرز ٹاور اور دیگر عمارتوں کو اڑانے کا منصوبہ بنانے کے جرم میں سات افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان پر لگائے گئے الزامات کے مطابق پانچ امریکی اور دو ہیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد امریکہ کے خلاف ’مکمل زمینی جنگ‘ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ حکام کے مطابق انہیں جلد پکڑ لیا گیا ہے اس لیئے اب ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اٹارنی جنرل کے مطابق یہ ’ملک کے اندر پیدا ہونے والے دہشت گرد‘ جہادیوں کے پرتشدد پیغام سے متاثر ہیں۔ ’یہ وہ لوگ ہیں جو کسی بھی وجہ سے اپنے ملک کو اپنا دشمن سمجھ لیتے ہیں‘۔ ان افراد کی عمریں بائیس سے بتیس برس کے درمیان ہیں اور ان پر لگائے گئے الزامات میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ان کے القاعدہ سے کوئی روابط نہیں ہیں پھر بھی وہ القاعدہ کے پکے وفادار ہیں۔ سات افراد میں سے پانچ کو جمعہ کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||