|
بغداد: صدام کے وکیلِ صفائی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں سابق عراقی صدر صدام حسین کے ایک وکیلِ صفائی کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا ہے۔ عراق کے سرکاری ٹی وی پر بتایا گیا ہے کہ خمیس العبیدی کو ’دہشتگردوں‘ نے ہلاک کیا ہے۔ صدام حسین کے چیف وکیلِ صفائی خلیل الدمیلی کے مطابق خمیس کو ان کے گھر سے پولیس کی وردیوں میں ملبوس افراد نے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے اغوا کیا اور پولیس کے مطابق ان کی لاش چند گھنٹوں بعد بغداد کے صدر سٹی علاقے کے قریب پڑی ملی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حفاظتی خدشات کے تحت صدام کے چیف وکیلِ صفائی الدمیلی کی اردن منتقلی کے برعکس العبیدی نے بغداد میں ہی رہائش پذیر رہنا پسند کیا تھا۔ یاد رہے کہ خمیس العبیدی صدام حسین کے تیسرے وکیل ہیں جنہیں ہلاک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس آٹھ نومبر کو صدام کے دو وکلائے صفائی کو ان کی گاڑی میں گولی مار دی گئی تھی۔ ادھر پیر کو صدام حسین کیس کے وکلائے استغاثہ نے بحث سمیٹتے ہوئے عدالت سے انہیں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ صدام اور ان کے سات ساتھیوں کو جنگی جرائم کے ارتکاب پر موت کی سزا دی جائے۔ صدام حسین پر جاری مقدمے کی کارروائی اب دس جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے اور اس تاریخ کو وکلائے صفائی کے حتمی دلائل کے بعد جج اس مقدمے کا فیصلہ سنائیں گے۔ صدام حسین اور ان کے رفقاء پر اسّی کے عشرے میں عراقی صدر پر ایک ناکام قاتلانہ حملے کے بعد دجیل نامی قصبے کے ایک سو اڑتالیس شیعہ باشندوں کی ہلاکت کا الزام ہے جس سے وہ انکار کرتے آئے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکی فوجیوں کی لاشیں برآمد20 June, 2006 | آس پاس ’صدام حسین کو پھانسی دی جائے‘19 June, 2006 | آس پاس عراق: ہزاروں جانیں ضائع 16 June, 2006 | آس پاس صدام : کمرہ عدالت میں اشتعال12 June, 2006 | آس پاس عراق: مزید انسانی سر برآمد06 June, 2006 | آس پاس بغداد: امارات کے سفارتکار کا اغوا20 May, 2006 | آس پاس صدام کو چارج شیٹ کر دیا گیا15 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||