|
دباؤ قبول نہیں کروں گا:جعفری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے کہاہے کہ امریکہ اور برطانیہ دباؤ ڈال کر انہیں اپنے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے۔ برطانوی روزنامے گارڈین کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک جمہوری فیصلے کے نتیجے میں وزیر اعظم بنے تھے اور عراق کے لوگوں کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ابراہیم جعفری نے یہ بیان امریکہ اور برطانیہ کے وزرائے اعظم کے بغداد کے دورے بعد دیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں قومی حکومت کے فوری قیام پر زور دیا تھا۔ اس سے قبل جناب جعفری کے مخالف اور ملک کے نائب صدر عدل عبدل مہدی نے بھی ان سے اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ ابراہیم جعفری کی طرف سے عہدے پر فائز رہنے کا اصرار عراق میں کردوں اور سنیوں کے ساتھ مل کر نئی حکومت کی تشکیل کی راہ میں ایک رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ | اسی بارے میں دستبردار ہونے کو تیار ہوں: جعفری16 March, 2006 | آس پاس بغداد : امریکی فوج سے تعاون معطل27 March, 2006 | آس پاس بغداد: امریکی کارروائی پر سخت تنقید27 March, 2006 | آس پاس ’ابراہیم جعفری دستبردار ہوجائیں‘01 April, 2006 | آس پاس عراقی قیادت جلدی کرے: رائس، سٹرا02 April, 2006 | آس پاس ’مضبوط عراقی رہنما کی ضرورت‘03 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||