BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 February, 2006, 22:16 GMT 03:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’فلسطینی مالی بحران کا شکار‘
 
امریکہ نے امداد واپس طلب کر لی ہے
امریکہ نے امداد واپس طلب کر لی ہے
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی طرف سے لگائی جانے والی مالی پابندیوں اور امریکہ کی طرف سے امداد کی رقم واپس کرنے کے مطالبے کی وجہ سے شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔

اسرائیل کی طرف سے ٹیکسوں سے وصول ہونے والی رقم روکنے اور متعدد دوسری مالی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد محمود عباس نے غزہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ فلسطینی انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد امدادی رقوم میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔

اسرائیل کے قائم مقام وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ’دہشت گرداتھارٹی‘ بنتی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ کسی قسم کے روابط رکھنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

محمود عباس سوموار کو نئی فلسطینی حکومت کی تشکیل پر حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

توقع ہے کہ وہ حماس کے رہمنا اسماعیل حانیہ کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ اتوار کو اسماعیل حانیہ کو بھاری اکثریت سے نامزد کیا گیا تھا۔

حماس سن دو ہزار پانچ سے اسرائیل کے ساتھ ایک بے ضابط معاہدہ پر کاربند تھی۔
اس سے قبل حماس اسرائیل کے خلاف ساٹھ کے قریب خود کش حملوں اور سینکڑوں کی تعداد میں مسلح حملوں میں ملوث رہی ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتی ہے۔

یورپی یونین نے جو فلسطین کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرتی ہے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، تشدد کو ترک نہیں کیا اور ماضی کے امن معاہدوں کو تسلیم نہیں کیا تو اس کی امداد کو روک دیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد