|
برطانوی فوجیوں کی قندھار روانگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے سلسلے میں رائل مرینز کے ایک سو پچاس کمانڈوز پر مشتمل فوجی دستہ بدھ کو قندھار روانہ ہو رہا ہے۔ ڈیون کے فوجی اڈے کے ان بیالیس کمانڈوز کی منزل افغان شہر قندھار ہے جہاں سے وہ آگے ہلمند جائیں گے۔ ہلمند کا علاقہ افیون کی پیدوار اور طالبان سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نےگزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ تین ہزار تین سو مزید فوجی افغانستان کے جنوبی حصے میں بھیجے جائیں گے۔ ان فوجیوں کا اصل کام بہ نسبت دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے اس علاقے میں تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لینا ہے۔ بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ طالبان نے نیٹو فورسز کے خلاف خودکش بم حملوں کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی فوجی دستوں کی اس علاقے میں تعیناتی نیٹو کے اس علاقے میں فوج کی تعداد میں اضافے کے سلسلے کا پہلا مرحلہ ہے۔ نیٹو فوج اس علاقے میں طالبان کے خلاف برسرپیکار امریکی فوج کی جگہ لےگی۔ برطانوی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے شدت پسندوں کی جانب سے ممکن ہے کہ حملے بڑھ جائیں۔ بیالیس کمانڈو دستے کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹینٹ کرنل گیڈ سلزانو کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کی تعیناتی سے اس علاقے میں فوجیوں کو قوت حاصل ہوگی اور اس کے ساتھ وہاں تعمیر نو کا کام کرنے والے انجینئروں کو بھی بہتر تحفظ ملےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہاں کی صورت حال پیچیدہ معلوم ہوتی ہے تاہم یہ فوجی اس صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانوی فوج بنیادی مقصد وہاں موجود افغان فورسز کو سکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ ہلمند میں کی جانے والی افیون کی کاشت اور سمگلنگ کو روکا جاسکے۔ افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کا کنٹرول مئی میں برطانیہ کے ہاتھوں میں آجائے گا۔ سیکرٹری دفاع جان ریڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں برطانوی فوج کی تعداد پانچ ہزار سات سو سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اس وقت ملک میں نیٹو کے انٹرنیشنل سکیورٹی فورسز کے نو ہزار دوسو فوجی سرگرم عمل ہیں اور توقع ہے کہ یہ تعداد بڑھ کر پندرہ ہزار تک ہو جائے گی۔ |
اسی بارے میں ہلمند میں چھ افغان فوجی ہلاک14 January, 2005 | آس پاس ہلمند میں اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک11 October, 2005 | آس پاس ہلمند: نو افغان پولیس اہلکار ہلاک 22 October, 2005 | آس پاس افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک07 February, 2006 | آس پاس افغانستان:2 مظاہرین ہلاک06 February, 2006 | آس پاس افغانستان: سردی سے 30 افراد ہلاک01 February, 2006 | آس پاس افغانستان: مظاہرے، مزید چار ہلاک08 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||