|
’ویڈیو سے باہمی اعتماد کم ہوا ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی فوجیوں کی مار کٹائی کی ویڈیو سے وہ باہمی اعتماد کم ہوا ہے۔ جو دونوں فریقوں کے درمیان پایا جاتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں بظاہر برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں عراقی شہریوں کو زدوکوب ہوتے ہوئے دکھایا گیا۔ ترجمان بشر انہر کا کہنا ہے کہ برطانوی افواج عراق میں اچھا کام انجام دے رہی ہیں لیکن ابھی انہیں عراقیوں کے دل و دماغ جیتنے کا مرحلہ سر کرنا ہے۔ انہوں نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ وہ تشدد کے اس واقعے میں ملوث برطانوی فوجیوں سے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فوجی تین نوجوانوں کو لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیلی مرر کی معذرت14 May, 2004 | آس پاس ڈیلی مرر کی معذرت15 May, 2004 | آس پاس مرر سکینڈل، فوجیوں سے پوچھ گچھ15 May, 2004 | آس پاس ہم قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: بش07 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||