|
عراق: بدسلوکی پر فوری تحقیقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی حکومت نے اس وڈیو کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس میں عراق میں تعینات برطانوی فوجیوں کو مقامی لڑکوں کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتے دکھایا گیا ہے۔ عراق میں فوج حکام نے برطانوی فوج کی جانب سے بدسلوکی اور وحشت انگیزی کے ایسے تمام واقعات کی مذمت کی ہے۔ اس کا کہناہے کہ اس واقعے میں فوجیوں کا ایک چھوٹا سا گروہ ملوث ہے۔ اس قبل لندن میں وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وڈیو میں دکھائے جانے والے الزامات کافی سنگین ہیں اور ملٹری پولیس ان کی تحقیقات کرے گی۔ برطانوی ہفتہ وار اخبار ’دی نیوز آف دی ورلڈ‘ نے اس وڈیو سےحاصل تصاویر شائع کی ہیں اور اس کے مطابق یہ واقعہ دوہزار چار میں عراق کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔ برطانوی ہفتہ وار نے ان شواہد کو ’خفیہ ہوم وڈیو‘ بتایا ہے جسے کسی فوجی نے مزہ لینے کے لیے بنایا تھا۔ اس وڈیو میں نظر نہ آنے والے کیمرہ مین کی ہنسی کی آواز سنائی دیتی ہے۔ بصرہ میں برطانوی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اخبار کا دعویٰ عراق میں تعینات اسی ہزار فوجیوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کے بارے میں ہے۔
اس وڈیو میں گلیوں میں بدمعاشی کرنے کے ایک واقعے کے بعد عراقیوں کو برطانوی فوجی گھسیٹ رہے ہیں اور لات سے ماررہے ہیں۔ ایک فوجی کو تو ایک ہلاک شدہ عراقی کو لات سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ برطانیہ کے وزیر داخلہ اینڈی براہمین نے بی بی سی کو بتایا کہ تصاویر انتہائی افسوس ناک ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ وزارت دفاع کا اس واقعے کی فوری تفتیش کا فیصلہ بلکل درست ہے۔ اخبار کا دعوٰی ہے کہ اس وڈیو میں شامل فوجی برطانوی ہیں تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ برطانوی فوج کا کون سا ریجمنٹ یا یونٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں گزشتہ سال برطانوی اخبار ڈیلی مِرر نے عراقیوں سے برطانوی فوجیوں کی بدسلوکی کے کچھ فوٹو شائع کیے تھے جو بعد میں جعلی ثابت ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں ابوغریب: امریکی فوجی قیادت بری23 April, 2005 | آس پاس ابوغریب سکینڈل: لِنڈی کا اقبالِ جرم 03 May, 2005 | آس پاس ابو غریب جیل سے 500 قیدی رہا01 October, 2005 | آس پاس جیل ٹارچر تحقیقات، جنرل کا تقرر18 June, 2004 | آس پاس ابوغریب انٹیلی جنس اہلکار ملوث 26 August, 2004 | آس پاس امریکی فوجی کو دس سال کی سزا16 January, 2005 | آس پاس ہم قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: بش07 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||