|
عراق: جعفری وزیراعظم نامزد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی انتخابات میں کامیاب ہونے والے گروہوں نے عبوری وزیر اعظم ابرہیم جعفری کو نئی کابینہ میں اپنا وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ شیعہ اہلکاروں نے بتایا کہ متحدہ عراقی اتحاد نے ایک ووٹ کی برتری سے ابراہیم جعفری کو امیدوار نامزد کیا۔ ملک کے نائب صدر عدل عبدل مہدی اس عہدے کے لیے دوسرے امیدوار تھے۔ دونوں امیدواروں کو شیعہ اتحاد میں شامل اہم دھڑوں کی حمایت حاصل تھی۔ مذکورہ اتحاد انتخابات میں معمولی فرق سے اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ متحدہ عراقی اتحاد سنیچر کو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا اور اس نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کی نامزدگی اتوار تک مؤخر کر دی تھی۔ جعفری کی خواہش تھی کہ انہیں وزیر اعظم نامزد کیا جائے لیکن ان کی عبوری حکومت پر بری کارکردگی اور عراقی سنیوں کے ساتھ غیر مساوی سلوک کا الزام لگایا جاتا ہے۔ جعفری کو اپریل دو ہزار پانچ میں ملک کی نئی صدارتی انتظامیہ نے وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔ ان کی کابینہ نے نیا آئین منظور کروایا تھا جس کے تحت دسمبر دو ہزار پانچ میں عراق میں پارلیمانی انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراقی رہنماؤں کا اہم اجلاس07 August, 2005 | آس پاس ابراہیم جعفری وزیر اعظم نامزد15 February, 2005 | صفحۂ اول عراق: سینئر افسرکا بغداد میں قتل 22 May, 2005 | صفحۂ اول عراق: ’141 مزاحمت کار ہلاک‘ 10 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||