|
ایران کو اسرائیل کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے وزیر دفاع شول موفاز نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں خبرادار کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع شول موفاز نے کہا ہے کہ اسرائیل یہ کسی طور بھی برداشت نہیں کرے گا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے۔ شول موفاز نے کہا کہ اس وقت اسرائیل اس معاملے کو طے کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دے رہا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کر رہا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے لیکن مغربی ممالک کو شک ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔ | اسی بارے میں ایران کے مسئلہ کا حل کیا؟17 January, 2006 | Debate پابندیاں بہتر حل نہیں: روس، چین17 January, 2006 | آس پاس سمجھوتے کے لیے تیار ہیں: ایران18 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||