|
’ایران مذاکرات بحال کرے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ایٹمی نگرانی کے ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادئی نے کہا ہے کہ ایران کو عالمی برادری سے مذاکرات شروع کرنے اور 'اعتماد کی بحالی کے اقدام‘ کرنے چاہیں۔ البرادی کا یہ بیان ایران کے اس اعلان کے بعد آیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے جوہری پروگرام سے متعلق حساس نیوکلیئر فیول ریسرچ شروع کرنے والا ہے۔ ایران کا متنازعہ جوہری پروگرام یورپی یونین سے مذاکرات کے دوران معطل کردیا گیا تھا لیکن یہ مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر محمد سعیدی کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقی پروگرام جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے زیرنگرانی ہوگا۔ تاہم البرادی کے بیان میں اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ یورپی یونین کے ممالک سے مذاکرات ختم ہونے کے بعد روس نے ایران کا پیشکش کی تھی کہ وہ اس کے ہاں ایٹمی ایندھن تیار کرلے جسی ایران یہ کہہ کر مسترد کر چکا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے توانائی کے پروگرام پر کسی دوسرے ملک پر انحصار نہیں کر سکتا چاہے وہ دوست ہی کیوں نہ ہو۔ | اسی بارے میں ایران پر حملہ، ابھی نہیں: رائس04 February, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||