http://www.bbc.com/urdu/

Saturday, 17 September, 2005, 17:42 GMT 22:42 PST

عراق میں کار بم دھماکہ 30 ہلاک

عراق کی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے نواح میں ہونے والے کار بم دھماکے سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکہ نہروان کے علاقے میں واقع ایک بازار میں ہوا۔

یہ علاقہ ایسے لوگوں کی آبادی کے طور پر جانا جاتا ہے جو غریب ہیں اور شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سہ پہلے پولیس نے بتایا تھا کہ اسے نو لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ان اطلاعات کے مطابق یہ لاشیں مختلف مقامات سے ملی تھیں اور انہیں سروں اور سینوں پر گولیاں مار کت ہلاک کیا گیا تھا۔

بغداد سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق میں سکیورٹی افواج انتہائی چوکسی کی حالت میں ہیں کیونکہ پیر سے کربلا میں اہلِ تشیع کا مذہبی اجتماع ہو رہا ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گی۔