Friday, 12 August, 2005, 15:17 GMT 20:17 PST
اٹلی نے کہا ہے کہ وہ چھ مبینہ شدت پسند مسلمانوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کو ان قوانین کے تحت ملک سے نکالا جا رہا جو حال ہی میں عالمی انسدادِ دہشت گردی کے لیے بنائے گئے ہیں۔
اٹلی کے وزیرداخلہ نے بے دخلی کے ان احکامات کی منظوری دے دی ہے۔ ان احکامات کے تحت جن لوگوں کو نکالا جا رہا ہے وہ شمالی اٹلی کے مختلف شہروں میں رہتے ہیں۔
سپین میں ہونے والے ٹرین کے بم دھماکوں کے بعد سےاٹلی میں دہشت گرد حملوں سے ہوشیار رہنے کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے اور اطالوی سکیورٹی ادارے چوکس ہوگئے ہیں۔
اٹلی کی پولیس اس سلسلے میں بیشتر گرفتاریاں بھی کی تھیں جو تقریباً تمام کی تمام ملک کے شمالی حصوں سے تھیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق اس علاقے میں مسلمان گروپوں کی اکثریت ہے لہذا ہو سکتا ہے کہ ان کے القاعدہ سے روابط ہوں۔
اٹلی کی پولیس نے فروری میں بھی اسی حصے سے شمالی افریقی باشندوں کو گرفتار کیا تھا جن پر شبہ تھا کہ وہ ملان کی ٹرینوں اور گرجا گھروں میں بم نصب کرنا چاہتے ہیں۔