 |  گزشتہ ساٹھوں سالوں میں لڑئی جانے والی جنگوں میں عراق جنگ سب سے مہنگی ثابت ہوئی ہے۔ |
امریکہ میں دو غیر سرکاری تحقیقاتی اداروں کی مشترکہ طور پر مرتب کی گئی رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عراق میں جنگ امریکی حکومت کو ویتنام جنگ سے زیادہ مہنگی پڑ رہی ہے۔ جنگ مخالف اداروں، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سڈی اور فارن پالیسی ان فوکس نے اس رپورٹ میں، جس کو’عراق کی دلدل‘ کا عنوان دیا گیا ہے، کہا ہے امریکی حکومت کو ہر مہینے پانچ عشاریہ چھ ارب ڈالر کے جنگی اخراجات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں ویتنام کی آٹھ سالہ جنگ کی آج کی قیمت پر ماہانہ اوسط نکالی گئی جو کہ پانچ عشاریہ ایک ارب ڈالر آئی۔ عراق میں ویتنام کے مقابلے میں امریکی فوج کی بہت کم تعداد تعینات ہے لیکن ان کو ویتنام جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کی تنخواہ سے بہت زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے اور ان کے ہتھیار بھی بہت مہنگے اور جدید ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ساٹھ سالوں میں لڑائی جانے والی جنگوں میں عراق کی جنگ سب سے زیادہ مہنگی جنگ ثابت ہو رہی ہے۔ |