|
جس دیس میں کوکین بہتی ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطالوی سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ شمالی اٹلی کے ایک دریا میں کوکین کے ذرات کی شرح بہت زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کوکین کا استعمال ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ماحولیات اور صحت عامہ کے ایک برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تحقیق گندے پانی اور دریاوں میں کوکین کے اجزا کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ کوکین استعمال کرنے والوں کے پیشاب میں ایک کیمیائی معادہ بینزولیجونین پایا جاتا ہے جس بی ای بھی کہتے ہیں۔ اس نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اس سلسلے میں تحقیق آبادی کے سروے اور جرائم کے اعدادوشمار کی بنیاد پر کی گئی۔ سرکاری اعداوشمار کے مطابق پو وادی میں رہنے والے ماہانہ کوکین کی پندرہ ہزار خوراکیں استعمال کرتے ہیں۔ نئی تحقیق کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ اٹلی میں کوکین کا استعمال اس سے کم از کم تین گنا زیادہ ہے۔ اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے انسٹی ٹیوٹ آف فرماکولوجیکل میلان کے ڈاکٹر اتور زوکاتو نے کہا ہے کہ وہ اس تحقیق کے نتائج سے حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوکین کی اینی زیادہ تعداد میں استعمال کے اقتصادی اثرات بھی انتہائی خوفناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اندازے کے مطابق وادیِ پو کے رہنے والے کم از کم پندرہ سو کلو گرام ہیروئین ہر سال استعمال کرتے ہیں جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت پندرہ کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||