BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 June, 2005, 07:13 GMT 12:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق خود کش حملے سولہ ہلاک
 
طوز خورماتو
طوز خورماتو میں دھماکے کے بعد ایک امریکی فوج تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کر رہا ہے۔
عراق میں جمعرات کو ہونے والے تین مختلف خودکش کار بم حملوں میں ایک مقامی کونسلر سمیت سولہ افراد ہلاک اور چالیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو پہلا خود کش کار بم حملہ عراق کے شمالی شہر کرکک سے نوے کلو میٹر کے فاصلے پر واقع طوز خورماتو کے قصبے میں ہوا۔

اس کار بم حملے کا نشانہ ایک ریستورانٹ تھا جہاں کرد نائب وزیر اعظم روش نوري شاويس کے محافظ ناشتہ کر رہے تھے۔ اس دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے جب کے ریستورانٹ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے پولیس کے ایک اہلکار عماد عبداللہ کے حوالے سے کہا کہ دھماکہ شہر کے وسط میں قائم ’بغداد‘ نامی ریستورانٹ کے باہر ہوا۔

اس کے ایک گھنٹے بعد کرکک شہر میں ایک خودکش حملے میں تیل کی ایک کمپنی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک لڑکا ہلاک اور گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔

اے ایف پی نے ایک اور پولیس اہکار عفران حنا کے حوالے سے اطلاع دی کہ دھماکے سے چند لمحوں قبل امریکی قونصلیٹ سے آنے والے لوگوں کی گاڑیوں کا ایک قافلہ کمپنی کے احاطے میں داخل ہوا تھا۔

اس دھماکے میں امریکی قونصلیٹ کی ایک گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

تیسرا خودکش کار بم حملہ بغداد کے شمال میں ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بعقوبہ شہر میں ہوا جس میں پانچ افردا ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی کونسلر بھی شامل تھے۔

ہلاک ہونے والے باقی تین افراد کونسلر کے ذاتی محافظ تھے۔

گزشتہ ماہ عراق میں خود کش حملوں میں چھ سو بہتر (672) افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریں اثنا عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زباری نے ان لوگوں کو بھی عراق کے سیاسی عمل میں نمائندگی دینے کی بات کی ہے جو تشدد کے ان واقعات میں ملوث ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کسی گروہ کو سیاسی عمل سے باہر نہیں رکھا جائے گا اور سب کو نمائندگی دی جائے گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد