Tuesday, 31 May, 2005, 08:53 GMT 13:53 PST
عراق میں اطالوی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اس کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا ہے جس میں سوار عملے کے چاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر جنوبی شہر ناصریہ کے قریب تباہ ہوا جہاں عراق میں موجود تین ہزار اطالوی فوجیوں کی اکثریت تعینات ہے۔
ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
اس سے قبل پیر کو چار امریکی اور ایک عراقی فوجی جہاز کے ایک اور حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
دریں اثنا بقوبہ میں ایک اور خودکش حملہ ہوا ہے۔ اس خود کش حملے میں دو عراقی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک ٹرک میں چھپائے گئے بم سے ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ یہ ٹرک ایک پولیس ٹیک پوائنٹ کے قریب رکا ہی تھا کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا۔