BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 May, 2005, 23:14 GMT 04:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
فلسطین: فائربندی کو خطرہ
 
غزہ میں اسرائیلی آبادکار
غزہ میں اسرائیلی آبادکار
غزہ میں جمعرات کو حماس کے ارکان نے جنوبی اسرائیل میں مزید راکٹ فائر کیے جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حماس کے ارکان کی طرف سے قاسم ساخت کے تین راکٹ فائر کیے گئے لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیل کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اگر راکٹ اور مارٹر حملے جاری رہے تو ان کی فوج ’زیادہ جارحیت‘ کا مظاہرہ کرے گی۔

کشیدگی کا آغاز منگل کو رفاہ میں ایک فلسطینی عسکریت پسند کے متنازعہ حالات میں ہلاک ہو نے کے بعد ہوا۔

حماس کا کہنا ہے اسرائیل فوج نے فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے رکن کو ہلاک کر دیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کا رکن دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوا جو اس نے اٹھا رکھا تھا۔

اپنے رکن کی ہلاکت کے بعد حماس نے غزہ میں یہودی آبادیوں پر راکٹ فائر کیے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے جنوری کے بعد پہلی بار فضائی کارروائی کی جس میں ایک اور فلسطینی ہلاک ہو گیا۔

مشرقی ایشیا کا دورہ کر رہے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو انتہائی گھمبیر قرار دیا ہے اور کہا کہ چھوٹی سی بات سے بڑے پیمانے پر دوبارہ تشدد شروع ہو سکتا ہے۔

فروری میں اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کی طرف سے فائر بندی کے اعلان کے بعد سے علاقے میں نسبتاً امن رہا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
بیرونی لِنک
 
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد