 |  ترجمان کمال خرازی کے بیان پر تبصرہ کر رہے تھے۔ |
وائٹ ہاوس کے ایک ترجمان نے وضحات کی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری اسلح کے بارے میں مذاکرات کرنے کا امریکہ کا کوئی ارادہ نہیں۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان اسکاٹ میکلینن نے کہا امریکہ ان یورپی ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا جو ایران کو جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں کمال خرازی نے کہا تھا کہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کرنے کے تیار ہے۔ کمال خرازی نے یہ بیان برسلز میں پیر کے روز سے یورپی یونین کے ساتھ شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں دیا تھا۔ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں طویل المیعاد معاہدہ طے کرنا ہے۔ |