BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 29 November, 2004, 21:02 GMT 02:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اقوامِ متحدہ: زیادہ مداخلت کا منصوبہ
 
اقوامِ متحدہ کے کہنے پر بننے والا ایک کمیشن جلد ہی یہ سفارش کر رہا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں اصلاحات کی جائیں تا کہ اس کے لیے ناکام ریاستوں کے معاملات میں مداخلت کرنا آسان بن جائے۔

ایک پینل نے جس کا کام یہ دیکھنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ عالمی خطرات کا مقابلہ بہتر طور پر کس طرح کر سکتا ہے، یہ بھی کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

کمیشن کی رپورٹ کی بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اقوامِ متحدہ نے عمل میں جلدی کرنا چاہی تو اس کے ارکان میں سے کسی کی بھی جانب سے یکطرفہ فیصلہ کرنے کا امکان کم ہوجائے گا۔

ایک سال پہلے عراق کے مسئلے پر اقوامِ متحدہ میں پھوٹ پڑ گئی تھی۔ تب اقوامِ متحدہ کے سیکٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ تنظیم کو اپنی بنیادی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر دہشت گردی، وسیع تباہی کے ہتھیاروں اور جوہری پھیلاؤ جیسے معاملات سے نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سولہ ماہر سفارت کاروں اور سیاست دانوں پر مشتمل ایک پینل جس کی صدارت تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم نے کی تھی، اس بات کا جائزہ لے کہ اقوامِ متحدہ میں کونسی اصلاحات کی جائیں۔

اس پینل نے جو تجاویز مرتب کی ہیں وہ اقوامِ متحدہ کے اس روایتی انداز سے ہٹ کر ہیں جس پر ادارے نے ہمیشہ زور دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی رکن ملک کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

بی بی سی کو پتہ چلا ہے کہ پینل نے اپنی رپورٹ میں یہ مطالبہ بھی کرنا ہے کہ امن کے لیے ایک کمیشن بنایا جائے جو ان ممالک کی نگرانی کرے جہاں سے خطرہ جنم لے سکتا ہے۔ یہ کمیشن صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مدد اور مشورہ فراہم کرے، خبردار کرے اور آخری اقدام کے طور پر مسلح مداخلت کی راہ ہموار کرے۔

اس وقت کونسل صرف مداخلت اسی وقت کر سکتی ہے اور ایک رکن ملک اپنے دفاع میں اسی وقت کوئی قدم اٹھا سکتا ہے جب فوری خطرہ ہو۔ تاہم اس حوالے سے کئی تصورات کی تعریف مبہم ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد