 |  ہم جنسوں میں شادیاں انتخابات میں اہم مسئلہ ہیں |
کلیفورنیا میں سپریم کورٹ نے تقریباً چار ہزار ہم جنسوں میں شادیوں کو یہ کہہ کر غلط قرار دیا ہے کہ شہر کے مئیر نے ہم جنسوں پرستوں کو شادی کا لائسنس جاری کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ فرانسسکو میں مردوں کو مردوں سے اور عورتوں کو عورتوں سے شادی کی چار ہفتے اجازت اجازت ملی تھی۔ جس میں چار ہزار سے زیادہ ہم جنس پرستوں نے شادی کی۔ چار ہفتے کے کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے ہم جنس شادیوں کو بند کر دیا تھا۔ ہم جنس شادی امریکہ میں ایک متنازعہ مسلئہ ہے۔ امریکی انتخابی مہم میں ہم جنسوں کے درمیان شادیاں ایک اہم مسئلہ بن کر ابھری ہے اور صدر بش نے ان کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کی بھی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام ہوئے۔ اس ماہ کے شروع میں ایک ریفرینڈم کے بعد میزوری ریاست نے ہم جنسوں کے درمیان شادیوں پر پابندی لگا دی تھی، بہت سی دوسری امریکی ریاستیں اسی قسم کے اقدامات پر غور کر رہی ہیں۔ |