 |  افغانستان کے جنوبی صوبوں میں طالبان کی کارروائیاں جاری ہیں |
افغان حکام کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں طالبان کے ایک حملے میں دو انتخابی کارکنوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے ارزگان میں اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی عملہ لوگوں کا اندارج کرنے میں مصروف تھا کہ اس پر طالبان نے حملہ کر دیا۔ صوبائی گورنر نے بتایا کہ انتخابی قافلے پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم بھی مارئے گئے۔ طالبان کے ذرائع نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور انہوں نے انتخابات کو درم بھرم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ |