|
ہرات میں دھماکہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔ ایک رپورٹ میں پولیس چیف ضیاء الدین محمودی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ موقع پر موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا بظاہر مقصد مقامی پولیس سٹیشن کو نشانہ بنانا تھا۔ پولیس چیف کے مطابق دھماکے کا سبب بننے والا بم کوڑے کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد مسلح قبائلی دستوں کے ہزاروں ارکان کو غیر مسلح کیے جانے کے لیے منعقد کی جانے والی تقریب معطل کر دی گئی۔ تاہم افغانستان کے وزیر دفاع جنرل محمد عظیمی نے اس بات کی تردید کی ہے۔ جنرل محمد عظیمی نے الزام لگایا ہے کہ دھماکہ طالبان کے حامیوں نے کیا ہے۔ کابل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہرات قدرے پرسکون علاقہ ہے لیکن اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر یہاں مزید حملے ہو سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||