رفعت اللہ اورکزئی پشاور |  |
 |  طالبان جنگجو |
افغانستان کے صوبے اروزگان میں طالبان نے ستمبر کے موجوزہ انتخابات میں حصہ لینے کے متمنی انیس افراد کو ہلاک کر دیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک کیے جانے والوں کے پاس ووٹراندراج کارڈ تھے۔ طالبان کے ایک ترجمان لطیف اللہ حکیمی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ افغانستان میں ہونے والے مجوزہ انتخابات کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔ان کے مطابق ہلاک کیے جانے والوں میں تیرہ فوجی ہیں جبکہ باقی انتخابی فہرستیں تیار کرنے عملے کے لوگ ہیں۔ اروزگان کے ضلعی انچارج حاجی عبید اللہ نے بتایا کہ ایک مسافر ویگن جس میں کل اٹھارہ لوگ سفر کر رہے تھے کو طالبان نے چکہ جوئی کے علاقے میں روکا۔ ان تمام کو اغوا کر کے صوبہ زابل کے دائی چوپان پہاڑوں میں لے جا کر قتل کر دیا گیا۔ طالبان کے قبضے سے فرار ہونے والے ایک شخص نے ضلعی انتظامیہ کو بتایا کہ سولہ لوگوں کو ووٹر لسٹ میں اندراج کرانے کی پاداشت میں قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کو جلال آباد میں دو عورتیں اور ایک بچہ اس وقت ہلاک ہو گئے جب انتخابی کارکنوں کے زیر استعمال گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ |