برطانیہ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک برطانوی روزنامے میں عراقی قیدیوں سے برطانوی فوجیوں کی مبینہ بد سلوکی کے بارے میں شائع ہونے والی جعلی تصاویر کے معاملے میں کم از کم ایک برطانوی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ تصاویر برطانوی روزنامے ’دی ڈیلی مِرر‘ میں شائع ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے اخبار نے ان تصاویر کے جعلی ہونےکا اعتراف کیا تھا جس کے بعد اخبار کے مدیر پیئرس مورگن کو سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ تاہم نہ ہی برطانوی حکومت نے اور نہ ہی کوینز لنکاشائر رجمنٹ نے عراق میں زیادتیوں کےامکان کو رد کیا ہے۔ رائل ملٹری پولیس عراق میں برطانوی فوجیوں کی مبینہ زیادتیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ |