BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 April, 2004, 03:37 GMT 08:37 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مخلوط حکومت کی کوششیں
 
۔
۔
سری لنکا میں ہونے والے عام انتخابات میں صدر چندریکا کماراتنگا کی جماعت پیپلز فریڈم الائنس کو اکثریت حاصل ہے لیکن یہ اکثریت آئندہ حکومت تشکیل دینے کے لیے کافی نہیں۔

فریڈم الائنس کو پارلیمان کی دو سو پچیس نشستوں میں سے ایک سو پانچ نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

اس لئے اب مخلوط حکومت بنانے کے لئے کم نشستیں حاصل کرنے والی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

عام انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان سے پہلے چیف الیکشن کمشنر اتوار کو سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں وہ انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے بارے میں لگائے جانے والے الزامات کا جائزہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلیوں اور طاقت کے استعمال کے الزامات کے پیش نظر تیس سیٹوں کے نتائج کو اتوار تک کے لیے روک لیا تھا۔

کولمبو سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے لیےجو کافی عرصہ سے سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا ہے ایک اور مخلوط حکومت کی خبر شاید کوئی خوش آئند خبر نہیں ہو گی۔

صدر چندریکا کمارتنگا کی جماعت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ حکومت وہ تشکیل دے گی۔ چندریکا کمارتنگا کی جماعت کے انتخابی اتحاد نے سینتالیس فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

صدر چندریکا کمارتنگا نے حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے سے چار سال پہلے ہی عام انتخابات کا اعلان وزیر اعظم رنیل وکرماسنگھے سے تامل باغیوں سے ہونے والے امن مذاکرات پر پیدا ہونے والے اختلافات کی بنیاد پر کیا تھا۔

چندریکا کمارتنگا کی جماعت کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان کی جماعت اکثرتی جماعت کے طور پر سامنے آ رہی ہے اور آئندہ حکومت بھی وہ ہیں تشکیل دے گی۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کمارتنگا کی جیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ وکرماسنگھے کی جماعت کے خلاف صدر کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو عوامی تائید حاصل ہے۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سال سے امن مذاکرات چل رہے تھے لیکن اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا جب کہ دوسری طرف مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد