|
پروٹین بندروں کو ایڈز سے بچاتی ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں سائسندانوں نے بندروں میں ایڈز کے وائرس ائچ آئی وی سے بچنے کے قدرتی مدافعتی نظام کی دریافت کر لی ہے۔ سائسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ بندروں میں ایک خاص قسم کی پروٹین پائی جاتی ہے جو بندروں میں ائچ آئی وی وائرس سے بچاتی ہے۔ یہ پروٹین بندروں کے سیلوں میں ائچ آئی وی میں پائے جانے والی جنیٹک مادے کو گھنسے سے روکتی ہے۔ اس قسم کی پروٹین انسانوں میں بھی پائی جاتی ہے لیکن وہ اتنی طاقت ور نہیں ہوتی کہ وہ ایچ آئی وی وائرس میں پائے جانے والے مادے کے خلاف مدافعت کر سکے۔ امریکی ریاست بوسٹن میں تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تحقیق ابتدائی مرحلے میں ہے اور انھیں یہ معلوم کرنا ہے کہ آخر یہ پروٹین اتنی کارگر کیوں ہے اور یہ اس سے ایڈز کے موزی مرض کے علاج کی دریافت بھی ممکن ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||