|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
البرادعی لیبیا جائیں گے
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ائی اے) کے معائنہ کار اگلے ہفتے سے لیبیا کے جوہری پروگرام کا معائنہ شروع کر دیں گے۔ جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم کے ساتھ ترپولی جائیں گے تاکہ لیبیا کے جوہری پروگرام کا معائنہ شروع کیا جا سکے۔ یہ پیش رفت لیبیا کے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے جس میں لیبیا نے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے اور اسے بین الاقوامی معائنہ کاروں کے لیے کھولنے کے لیے تیار ہے۔ البرادعی نے لیبیا کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ لیبیا کے صدر معمر قدافی نے برطانوی اور امریکی خفیہ اداروں کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد اعلان کیا تھاکہ وہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ البرادعی نے کہا کہ گزشتہ سنیچر کو انہوں نے لیبیا کے جوہری ہتھیاروں کے اعلی اہلکار معتق محمد معتق سے ملاقات کی تھی۔ معتق نے بتایا کہ لیبیا نے کئی سال تک یورینیم کو افزودہ کرنے کی تحقیق پر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم اصلاح کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے حکام زیادہ تفصیلی معائنوں پر تیار ہو گئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||