چین کے ’ایچ آئی وی چور‘ چین میں پولیس نے جیب کتروں کی ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو اب تک گرفتاری سے اس لئے بچے ہوئے تھے کیونکہ وہ لوگوں کو یہ کہہ کر ڈراتے رہے ہیں کہ وہ انہیں ایڈز وائرس سے انفیکٹ کریں گے۔ چینی ’اخبار یوتھ ڈیلی‘ کے مطابق چھبیس چوروں کو، جن میں چودہ کو ایچ آئی وی پازیٹیو پایا گیا، شنگھائی کے جنوب مغرب میں واقع ہانگزو شہر میں گرفتار کیا گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مقامی جرائم پیشہ افراد لوگوں میں ایڈز کے ڈر کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور اس بات کا کہ علاقے میں انہیں حراست میں رکھنے کے لئے کوئی مناسب جیل نہیں تھی۔ چین میں تقریباً دس لاکھ لوگ ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہیں تاہم چینی اور اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق یہ تعداد کچھ ہی سال میں ایک کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، اگر اس کے تدارک کے لئے موثر اقدامات نہیں گئے تو۔ |