پاک افغان تعلقات اور خطے میں’نئی گریٹ گیم‘

گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں سکول پر حملے کے بعد پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف کئی کارروائیاں کی ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنگذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں سکول پر حملے کے بعد پاکستان نے شدت پسندوں کے خلاف کئی کارروائیاں کی ہیں
    • مصنف, اوئن بینِٹ جونز
    • عہدہ, بی بی سی نیوز

گذشتہ برس جب پاکستانی طالبان نے پشاور میں سکول کے 132 بچوں کا قتل عام کیا، تب سے پاکستانی فوج ملک میں شدت پسندوں کے خلاف بے مثال عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔

لیکن یہ مہم اب بھی کم پیمانے پر جاری ہے۔ اِس مہم میں پاکستانی طالبان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے لیکن دیگر پاکستانی عسکریت پسند تنظیموں کو چھیڑا تک نہیں گیا۔

ظاہری طور پر پاکستانی حکام اِس بات پر بضد ہیں کہ اب ’اچھے‘ طالبان (پاکستانی ریاست کی پراکسی فورسز) اور ’برے‘ طالبان (فرقہ وارانہ یا ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث) کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

لیکن نجی محفلوں میں وہ کہتے ہیں کہ یہ فوج کی ترجیحات ہیں کہ کس تنظیم کے خلاف پہلے کارروائی کرنی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ فوری طور ضرورت اِس امر کی ہے کہ اُن عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ کی جائے جو پاکستان کے اندر ہزاروں ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

افغان جنگ

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنافغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے

اِس کا مطلب ہے کہ حقانی نیٹ ورک جیسی عسکری تنظیمیں، جن کی زیادہ تر توجہ اور کوششیں افغانستان پر مرکوز ہیں، بغیر کسی روک ٹوک کے لڑسکتی ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی اِس تنظیم کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گرمیوں میں کابل پر کیے گیے متعدد حملوں میں ملوث ہے۔

یہ ایک تباہ کن مہم ہے۔ افغانستان میں موجود اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن نے 2008 سے مصدقہ ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیا ہے۔ اُن کی دستاویزات کے مطابق 2015 کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کی سطح سب سے زیادہ ہے۔

اسی طرح افغان طالبان نے بھی اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا دی ہیں جس کی حالیہ جھلک افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں نظر آئی ہے۔

کابل کئی سالوں سے شاکی ہے کہ کئی افغان طالبان رہنما پاکستان کے شہر کوئٹہ اور اُس کے گردو نواح میں رہائش پذیر ہیں۔

جب اِس بارے میں سوال کیا جائے تو پاکستان کے فوجی حکام کہتے ہیں کہ پاکستان میں 30 لاکھ افغانی شہری رہتے ہیں۔ اُن کی موجودگی میں یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہے کہ کون کہاں رہتا ہے۔

خیال ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو کنٹرول کرتا ہے اور اِس سے پاکستانی حکام کو سفارتی طاقت ملتی ہے۔ اگر مغرب افغانستان میں امن قائم کرنا چاہتا ہے تو اِس کی کامیابی کے لیے اِن کو پاکستان سے تعاون کو یقینی بنانا ہو گا۔

درحقیقت تاریخ بتاتی ہے کہ افغان طالبان جب پاکستان کی امداد یا حمایت قبول کرتے تھے تب بھی وہ اِسلام آباد کے احکامات کو نظر انداز کرنے اور اپنی پالیسیاں تیار کرنے کے قابل تھے۔

تعاون

لیکن افغان صدر اشرف غنی کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے اسلام آباد اور کابل کو ایک دوسرے پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینا ہو گا

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنلیکن افغان صدر اشرف غنی کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے اسلام آباد اور کابل کو ایک دوسرے پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینا ہو گا

جب افغانستان کے نئے صدر 2014 میں اقتدار میں آئے تو اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

اگر اسلام آباد افغان طالبان سے اپنے رابطے ختم کرتا ہے تو کابل پاکستان مخالف گروہوں کو روکنے اور افغانستان میں اُن کی محفوظ پناہ گاہوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

اُنھوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک میں استحکام اُسی وقت آ سکتا ہے جب ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

لیکن افغان صدر اشرف غنی کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے اسلام آباد اور کابل کو ایک دوسرے پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینا ہو گا اور لگتا ہے کہ یہ بداعتمادی کی فضا جاری رہے گی۔

جغرافیائی خدشات

بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی تحریک جاری ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنبلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی تحریک جاری ہے

ایک سینئیر پاکستانی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مسلسل دلچسپی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بھارت یہاں اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے۔

اسلام آباد کو خدشہ ہے کہ دیگر چیزوں کی طرح دہلی افغانستان میں اپنی موجودگی کو استعمال کرتے ہوئے بلوچ علحیدگی پسندوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔

بلوچ علیحدگی پسند ایک دہائی سے پاکستان سے الگ ہونے کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

<link type="page"><caption> ’اقتصادی راہداری کے مخالفین کی مہم سے آگاہ ہیں‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/07/150725_army_chief_gawader_visit_sr" platform="highweb"/></link>

یہ معاملہ خاص طور پر حساس ہے کہ کیونکہ پاکستان کا پاک چین اقصادری راہداری کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ یہ تجارتی راہداری افغانستان کی سرحد کے قریب بلوچستان سے ہوتی ہوئی گوادر کی نئی بندرگاہ تک جائے گی۔

پاکستان کو اُمید ہے کہ اِس منصوبہ سے اربوں امریکی ڈالر کی آمدنی ہو گی۔

یہ ایک انتہائی پیچیدہ جغرافیائی صورت حال ہے

پاکستان کو امید ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے اربوں امریکی ڈالر کی آمدنی ہو گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کو امید ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے اربوں امریکی ڈالر کی آمدنی ہو گی۔

بھارت کے انٹیلی جنس افسران بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ مل کر چینی تجارت کو روکنا چاہتے ہیں اور پاکستانی حکام اِن کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی شدت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں۔

ماضی کی طرح اس معاملے میں بھی افغانستان میں استحکام تبھی آ سکا ہے جب وہ تنہا رہے۔ لیکن خطے کی قوتوں کی نظر میں افغانستان وہ جگہ ہے کہ جو اُن کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

اِس کے نتیجے میں افغانستان کے بہت سے پڑوسی مقامی افراد، قبائل اور مذہبی شدت پسندوں کی مدد کر رہے ہیں تاکہ یہاں کسی اور کو مکمل کنٹرول حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔

یہ ایک عمل ہے کہ افغان شہری سب کو پہچان لیں کیونکہ یہ لڑائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔