آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
افغانستان سے پاکستان ٹرکوں کے نیچے چھپ کر سامان سمگل کرنے والے بچے
سینکڑوں افغان بچے ٹافیوں اور سگریٹ جیسی معمولی چیزوں کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان سمگل کر رہے ہیں۔
ان بچوں کی عمریں سات سے آٹھ برس کے درمیان ہیں اور یہ اس کام کے لیے سرحد پار سے آنے والے ٹرکوں میں چھپ جاتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ وہ اس سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں گے۔
عالمی خیراتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے کئی بچے بےگھر ہوگئے ہیں اور جبری مشقت پر مجبور ہیں۔
بی بی سی کی شمائلہ جعفری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر ایسے ہی چند بچوں سے بات کی۔