کشمیر میں پابندیاں اور احتجاج

کشمیر میں جمعے کو ہونے والا احتجاج اور چند جھلکیاں کہ کیسے یہاں کے مکین چیک پوسٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHAT

،تصویر کا کیپشنیہ بچے سرینگر کے علاقے صورہ میں ہونے والے احتجاج میں شریک ہیں اور ان پلے کارڈز پر کشمیری لیڈروں کی رہائی اور کشمیریوں کی نسل کشی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHAT

،تصویر کا کیپشناس احتجاج میں خواتین کے علاوہ بچوں کی بھی بڑی تعداد دکھائی دی۔
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHUT

،تصویر کا کیپشننماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHAT

،تصویر کا کیپشنیہ صورہ کا منظر ہے لیکن انڈیا کے دارالحکومت میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو پارلیمان کے باہر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ کیا
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHUT

،تصویر کا کیپشنخواتین نے بھی انڈین حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHUT

،تصویر کا کیپشنکرفیو کی وجہ سے شہریوں کا باہر نکلنا آسان نہیں۔
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHUT

،تصویر کا کیپشنکشمیر میں کرفیو اور شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب وادی کی مرکزی جامع مساجد اور خانقاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHUT

،تصویر کا کیپشنشہریوں کی نقل و حرکت پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے اور سخت چیکنگ اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
کشمیر

،تصویر کا ذریعہABID BHUT

،تصویر کا کیپشنمیڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔