انڈین الیکشن 2019 کے نتائج

1 1 اپریل سے 19 مئی کے درمیان انڈین عوام نے لوک سبھا کی 542 نشستوں کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ سات مراحل میں ہونے والے انتخابات کے لیے 90 کروڑ افراد ووٹ دینے کے اہل تھے جن میں سے 60 کروڑ کے لگ بھگ افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

نتائج کے رجحانات کے مطابق 2014 کے بعد ایک مرتبہ پھر بی جے پی اقتدار میں آتی دکھائی دے رہی ہے اور اس مرتبہ اس کی نشستوں میں بھی اضافے کی امید ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس نے 2014 کے مقابلے میں تو زیادہ نشستیں لی ہیں لیکن وہ اور اس کے اتحادی حکومت سازی کی پوزیشن میں نہیں۔

اس صفحے پر آپ انڈین الیکشن کے تازہ ترین اور مفصل نتائج دیکھ سکتے ہیں۔