انڈیا، پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات، تصاویر میں

دنیا بھر میں سکھ عقیدت مندوں نے رواں ہفتے بیساکھی کی مختلف تقریبات میں شرکت کی ہے۔ بیساکھی ہر سال اپریل کی 13 اور 14 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے۔

بیساکھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل میں مقدس پانی کے تالاب میں اشنان کر رہے ہیں

انڈیا سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جو صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب اور وسطی پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ بیساکھی کی تقریبات انڈیا کے شہر امرتسر میں بھی جاری ہیں۔

بیساکھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں سکھ بچوں کے سروں پر پگڑیاں باندھ رہے ہیں۔ یہاں باقاعدہ پگڑی کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد سکھ مذہب میں پگڑی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسکھ بچے گولڈن ٹیمپل میں موم بتیاں روشن کر رہے ہیں۔ بیساکھی سکھ مذہب میں نئے سال کا آغاز ہے
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنگولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب میں سکھ عقیدت مند اپنے بچوں کے ساتھ اشنان کرتے ہوئے
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنگرودوارہ پنجہ صاحب میں سکھ عقیدت مند مذہبی گیت گا رہے ہیں
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر حسن ابدال میں واقع گرودوارہ پنجہ صاحب میں ایک سکھ عقیدت مند اپنے بیٹے کی پگڑی باندھنے کی رسم کے بعد اسے مقدس پانی میں غوطہ دے رہا ہے
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب کی مرکزی عمارت سے سامنے واقع مقدس پانی کے تالاب میں سکھ عقیدت مند اشنان کر رہے ہیں
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں گولڈن ٹیمپل کے قریب آتشبازی کا خوبصورت منظر
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے سامنے ایک سکھ عقیدت مند خاتون
بیساکھی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے شہر امرتسر میں سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب میں مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔