امریکہ اور اسرائیل نے مسلمانوں کے عدم اتحاد کا فائدہ اٹھایا: ایرانی صدر حسن روحانی

،تصویر کا ذریعہAFP
ایران کے صدر حسن روحانی نے انڈیا کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔
حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ 'اگر ہم مسلمانوں میں اتحاد ہوتا تو امریکی صدر کی کبھی بھی ہمت نہ ہوتی کہ وہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کرتا۔'
ایرانی صدر کا خطاب براہ راست آئی آر آئی این این پر دکھایا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
تین روزہ دورے پر آئے حسن روحانی نے انڈیا اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ویزا حصول کا عمل آسان بنانا چاہیے۔
گو کہ ایرانی صدر 15 فروری کو انڈیا پہنچ گئے تھے لیکن ان کی سرکاری ضیافت کا اہتمام دورے کے آخری دن، 17 فروری کو کیا جائے گا۔
اس دوران حسن روحانی نے حیدرآباد میں قطب شاہی مزار کا بھی دورہ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جمعے کی نماز انھوں نے مکہ مسجد میں ادا کی جہاں نماز کے بعد ان کا خطاب تھا جس میں مختلف مسالک کے علماء نے بھی شرکت کی۔








