دہلی کے کتاب میلے میں اردو کہانیوں کی تلاش

انڈیا کے درالحکومت دہلی میں جاری عالمی کتاب میلے میں سینکڑوں کتب فروش اور اشاعتی ادارے شریک ہیں۔

عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے دارالحکومت دہلی میں مطالعے کے شوقین افراد کے لیے عالمی کتاب ملیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ رواں سال میلے کا اہتمام چھ جنوری سے 14 جنوری تک ہے جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں کتب فروشوں اور اشاعتی ادارے شریک ہیں۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنہر سال کی طرح اس سال بھی کتاب میلے کی ایک تھیم رکھی گئی ہے جو ’ماحولیاتی تبدیلی‘ ہے جس کے اثرات ساری دنیا پر دیکھے جا رہے ہیں۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنتھیم پویلین کے ناظم اور کتاب میلے کا انعقاد کرنے والے ادارے نیشنل بک ٹرسٹ میں انگریزی کے ایڈیٹر کمار وکرم نے کہا کہ 'کتابوں کے ذریعے ہم اپنے قارئین میں ماحولیات کے متعلق بیداری لانا چاہتے ہیں۔'
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنپورے پویلین کو ماحول دوست اشیا سے سجایا گیا تھا اور کتابوں کے ساتھ ان چیزوں کی بھی نمائش کی گئی تھی جو کہ ماحول دوست ہیں۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنسیلفی یوں تو ہر سٹال اور ہرجگہ لی جا رہی تھی لیکن ماحولیات کے پویلین میں ایک گردش کرتے ہوئے گلوب کے سامنے سب اپنی سیلفی لے رہے تھے گویا کہ وہ سیلفی پوائنٹ بن گیا تھا۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنمیلے میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور انڈیا کی تقریباً تمام زبانوں میں لکھی گئی کتابوں کے سٹال کے ساتھ بچوں کی دلچسپی کے لیے بھی سٹال تھے۔ صحافی رنگناتھ سنگھ نے بتایا کہ وہ میلے میں اردو ہندی کی کتابوں کے لیے آتے ہیں کیونکہ انگریزی کتابیں تو آن لائن بھی مل ہی جاتی ہیں۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنکمار وکرم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ادارے کی کوشش زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا ہے لیکن ابھی بھی ہندوستان میں کتابوں کی رسائی ایک مسئلہ ہے۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنمیلے میں داخلے کے ٹکٹ کی فروخت اور پاسز کی اشاعت کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا کہ دس سے 12 لاکھ لوگ گذشتہ برس عالمی کتاب میلے میں آئے تھے۔ کمار وکرم نے بتایا کہ ہرسال ایک ہفتے کے میلے میں سینکڑوں کروڑ کا بزنس ہوتا ہے کیونکہ صرف این بی ٹی ہی ایک کروڑ کی کتابیں فروخت کر لیتا ہے۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنکتاب میلے کے تقریبا تمام پویلین میں ایک 'آتھرز کارنر' یعنی گوشۂ مصنف کا انتظام تھا جہاں مختلف کتابوں کی رونمائی کے ساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو بھی ہو رہی تھی۔ دوسرے ناشرین اپنی آمدن کے بارے میں بتانے کے لیے کم ہی راضی ہوتے ہیں۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنجس دن میں کتاب میلے گیا اس دن وہاں قومی کونسل برائے فروغ اردو کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مشاعرے کے اختتام پر معروف شاعر وسیم بریلوی اور شہپر رسول کو ایک ساتھ آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنمیلے میں میری ملاقات ایسے لوگوں سے ہوئی جو بچوں کے لیے لکھی جانے والی اردو کہانیوں کی کتابیں تلاش کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اردو سیکھنی شروع کی ہے اس لیے وہ آسان زبان میں لکھی کتاب کی تلاش میں وہاں آئے۔
عالمی کتاب میلہ

،تصویر کا ذریعہMirza AB Baig

،تصویر کا کیپشنکتاب میلے میں کسی ملک کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے لیکن اس بار یورپی یونین کو یہ اعزاز دیا گیا۔