آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کابل: افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے نزدیک خودکش حملہ، دس افراد ہلاک
کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کے قریب ہونے والے خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
کابل میں ہسپتالوں کے امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
افغانستان میں حالیہ دنوں میں ایسے دہشت گردی کے واقعات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
2015 سے افغانستان میں موجود تنظیم نے پچھلے ہفتے افغان خفیہ ایجنسی کے تربیتی ادارے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اکتوبر میں شیعہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مئی کے مہینے میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے واقعے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ واقعہ طالبان کا 2001 میں کابل سے قبضہ ختم کرنے کے بعد سب سے تباہ کن حملہ تھا۔