کابل کے سفارتی علاقے میں دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانوں اور صدارتی محل کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد کے مناظر

کابل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنافغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانوں اور صدارتی محل کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
کابل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنافغان حکام کے مطابق دھماکہ جرمنی کے سفارتخانے کے قریب رش کے اوقات میں ہوا۔
کابل

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشندھماکہ صبح آٹھ بج کی بیس منٹ پر ہوا۔ یہ دھماکہ کابل کے وزیر اکبر خان نامی علاقے میں ہوا۔
کابل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
کابل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنذمبیق سکوائر میں ہونے والے اس ممکنہ کار بم دھماکے کی شدت سے کئی سو میٹر کے فاصلے پر واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کابل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
کابل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتصاویر میں جائے وقوعہ پر دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
کابل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’یہ ایک کار بم حملہ تھا جو جرمنی کے سفارتخانے کے قریب ہوا لیکن اس علاقے میں کئی دوسری اہم عمارتیں اور دفاتر بھی ہیں۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ حملہ آور کا ہدف کیا تھا۔‘
کابل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنحالیہ چند ماہ میں کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں بڑے حملے ہوئے ہیں جو ملک کی خراب ہوتی ہوئی سکیورٹی صورتحال ظاہر کرتے ہیں۔